Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم عمران خان کا پھر قوم سے خطاب کا فیصلہ

وزیر اعظم عمران خان کا پھر قوم سے خطاب کا فیصلہ
June 21, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پھر قوم سے خطاب کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اثاثہ جات ڈکلئیریشن اسکیم پر قوم کو ایک بار پھر اعتماد میں لیں گے۔ وزیر اعظم کا پیغام آج ریکارڈ کیا جائے گا۔ آج ہی نشر کیے جانے کا امکان بھی ہے۔ قبل ازیں قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جان بھی چلی جائے ، چوروں اور ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑیں گے ، تحقیقات کریں گے کہ 10 سال میں کس طرح ملک کو تباہ کیا گیا، حکومت گرانے کی دھمکی دینے والے کسی اور کو بلیک میل کریں ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ مجھ سے سوال کرتے ہیں ، میں اب ان سے جواب مانگنے لگا ہوں ، اب تک پریشر تھا ملک کو مستحکم کرنے کا، اب اللہ کا کرم ہے پاکستان مستحکم ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانیوں کے 10 ارب ڈالرز بیرون ملک اکاؤنٹس میں پڑے ہیں ، اقامے منی لانڈرنگ کےطریقے تھے، ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کے نام پر رقم منگوائی گئی ، زرداری نے ایک سوارب روپے کی منی لانڈرنگ کی، نیا پاکستان ریاست مدینہ کے اصولوں پر بنے گا، وہ بجٹ پیش کیا جو پاکستان کے نظریہ کی عکاسی کرتا ہے۔