Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم کا نئی ایوی ایشن پالیسی 2019 کا مسودہ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم کا نئی ایوی ایشن پالیسی 2019 کا مسودہ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت
March 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے نئی ایوی ایشن پالیسی 2019 کے مسودے پر اظہار اطمینان کیا اور پالیسی کے مسودے کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ سیکرٹری ایوی ایشن شاہ رخ نصرت نے نئی ایوی ایشن پالیسی پر وزیراعظم کوتفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر ہوا بازی محمد میاں سومرو ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر اعظم کےمعاون خصوصی نعیم الحق بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تجارتی ایئر لائنزو دیگر آپریٹرز، پائلٹس و کیبن کریو کے لائسنس کی معیاد بڑھنےکی  تجویز، لائسنس کی ایک نئی قسم، ٹی آر پی آئی لائسنس متعارف کرائی جارہی ہے۔ اجلاس میں نئی پالیسی کے لاگو ہونے کے بعد فضائی سفر کے نرخوں میں کمی، ڈومیسٹک فلائٹس پر سی اے اے چارجز ختم کرنے کی تجویز بھی نئی پالیسی میں شامل ہے۔ پالیسی میں خواتین پائلٹس کو ٹریننگ کی مد میں سی اے اے کی جانب سے چار لاکھ روپے تک کی مالی معاونت کی سفارش کی گئی۔