Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم عمران خان کا ملک میں کوئی نیا کول پاور منصوبہ شروع نہ کرنے کا اعلان

وزیر اعظم عمران خان کا ملک میں کوئی نیا کول پاور منصوبہ شروع نہ کرنے کا اعلان
October 25, 2021 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں کوئی نیا کول پاور منصوبہ شروع نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

 وزیراعظم نے ریاض میں مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹیو سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کوئی نیا کول پاور منصوبہ شروع نہیں کرے گا۔ دس فیصد ملک اسی فیصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے ذمہ دار ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان سمیت کئی ملکوں کے سربراہ سمٹ میں شریک ہوئے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔