Monday, May 13, 2024

وزیر اعظم عمران خان کا لاہور کا دورہ ، ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان کا لاہور کا دورہ ، ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار سے ملاقات
September 1, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی ایک روزہ دورے پر لاہور آمد ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور پنجاب کابینہ کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو عوام کے سامنے پیش کرنے پر بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم کو پنجاب کے سیاسی انتظامی امور پر بھی آگاہ کیا گیا۔ ریور راوی منصوبے پر جاری پیش رفت پر بھی وزیراعظم کو آگاہی دی گئی۔ وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ریور راوری منصوبے پر بریفنگ دی۔ عمران خان ایک روزہ دورے کے دوران اہم ملاقاتیں اور مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔