Sunday, May 12, 2024

وزیر اعظم عمران خان کا فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا

وزیر اعظم عمران خان کا فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا
May 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ پاکستان فلسطین کی جدوجہد میں مکمل تعاون کریگا،

اُن کا کہنا تھا کہفلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے پاکستانی ردعمل اور تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کا فلسطین کی صورتحال پر رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔