Sunday, May 5, 2024

صدر ، وزیر اعظم کا طارق عزیز کی وفات پر اظہار افسوس

صدر ، وزیر اعظم کا طارق عزیز کی وفات پر اظہار افسوس
June 17, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم پاکستان نے معروف ٹی وی کمپئیر طارق عزیز کی وفات پر اظہار تعزیت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔

وزیر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ  طارق عزیز نے فن کے شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں ، ٹیلی ویژن کے شعبے میں طارق عزیز ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے ، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت  میں جگہ عطا فرمائے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے  اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ طارق عزیز کی وفات پر افسردہ ہوں ، عزیز اپنے دور کے آئیکون اور ٹی وی گیم شو کے بانی تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  طارق عزیز نے دہائیوں تک پی ٹی وی کے ذریعے پاکستانی عوام کو تعلیم و تفریح فراہم کی ،طارق عزیز اعلیٰ فنکارانہ صلاحیتوں کی حامل ادبی شخصیت تھے، اپنے پروگرام کو عوام کی تعلیم و تربیت کا ذریعہ بنایا،وہ عزیزلوگوں کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

ایم پی اے و ترجمان پنجاب حکومت سعدیہ سہیل رانا نے اظہار افسوس کرتے وہئے کہا کہ طارق عزیز نے تمام عمر ملی اقدار اور روایات کا پاس رکھ کر کام کیا ، ہمیشہ اسلام اور پاکستان کی بات کی ، انہوں نے ہر جگہ   قومی و اسلامی اقدار و روایات کو بلا تفریق پروموٹ کیا۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے طارق عزیز کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ   مرحوم کئی خوبیوں کے مالک تھے،ان  کا شمار پی ٹی وی کے بانیوں میں ہوتا تھا۔