Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب یمن کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم

وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب یمن کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم
November 6, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب یمن کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ یہ سعودی قیادت کی جانب سے لئے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے۔ معاہدہ کیلئے یو اے ای حکومت کا بھی تعاون رہا ہے۔ ریاض معاہدہ یمن کی سلامتی ، دیرپا امن اور سیاسی حل کی جانب اہم قدم ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1192065327275954178 یمنی حکومت کا جنوبی علیحدگی پسندوں سے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد اتحادیوں کی آپس کی لڑائی ختم ہونے کا امکان ہے۔ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل نے سعودی عرب کی نگرانی میں ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد ’’ریاض سمجھوتے‘‘ پر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔ معاہدے کا باقاعدہ اعلان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے کیا گیا۔ معاہدے کی رو سے دارالحکومت عدن کا کنٹرول سات روز کے اندر اندر یمنی حکومت کو واپس مل جائے گا جبکہ جنوبی اور شمالی یمن کو حکومتی حلقوں میں یکساں نمائندگی حاصل ہو گی۔ جنوبی عبوری کونسل نے معاہدے کو عرب اتحاد کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے اہم قرار دے دیا۔