Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم عمران خان کا جنگلات کاٹے جانے پر اظہار تشویش

وزیر اعظم عمران خان کا جنگلات کاٹے جانے پر اظہار تشویش
October 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے جنگلات کاٹے جانے پر اظہار تشویش کیا۔ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا آج یورپ جائیں تو دیکھ کر حیران ہوجائیں گے کس طرح انہوں نے اپنے ملکوں کو صاف رکھا ہوا ہے۔ پاکستان کا کوئی حصہ بھی ایسا نہیں جہاں میں نہ گیا ہوں۔ ہمارے سابق حکمرانوں نے ملک کو ویسا نہیں رکھا جیسا رکھا جانا چاہئے تھا۔ پاکستان کو اللہ نے بے شمار نعمتیں بخشی ہیں۔ میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا جنگلات کی تباہی سے آلودگی پھیلی اور نقصان آئندہ آنے والی نسلوں کو اٹھانا پڑنا ہے۔ ہمارا 10 ارب درخت لگانے کا ٹارگٹ ہے۔ ہم شہروں کو صاف بھی کرنا چاہتے ہیں۔ کوڑا کرکٹ سے تو بجلی بنائی جا سکتی ہے۔ ہم کوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔