Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم عمران خان کا اچانک پولی کلینک اسپتال کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان کا اچانک پولی کلینک اسپتال کا دورہ
December 31, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اچانک پولی کلینک اسپتال کا دورہ کیا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے ایمرجنسی میں مریضوں سے سہولتوں کے بارے میں پوچھا ۔ پولی کلینک اسپتال میں جگہ کی کمی پر اظہار تشویش کیا اور توسیع ضروری قرار دے دی وزیر اعظم لیبر روم اور پولی کلینک کی نرسری بھی گئے ۔ اسپتال میں سہولیات پر بریفنگ لی ، پولی کلینک میں علاج کی سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا۔