Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا
November 9, 2019
نارووال ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا  ، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ 10 ماہ میں پراجیکٹ مکمل کرنے پر تمام وزارتوں اور  ایف ڈبلیو اور سمیت  اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ سب سےپہلے سکھ برادری کو گورونانک دیو جی کےجنم دن کی مبارک باد پیش کرتاہوں ،  کرتارپور منصوبے پر کام کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ، 10ماہ میں یہ منصوبہ مکمل کرسکتےہیں تو بہت کچھ کرسکتےہیں، نوجوت سدھو نے دل سےشاعری کی ۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ لیڈر انسانوں کو اکٹھا کرتاہےنفرتیں نہیں پھیلاتا،نفرتیں پھیلا کر ووٹ لینےوالا لیڈرنہیں ہوتا،اللہ کےسارے پیغمبر لیڈر تھے  ، ہمارے نبی ﷺ نے انسانیت کی بات کی، مودی سے ایک ہی بات کی کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے، نریندر مودی سے سب سے پہلے غربت ختم کرنے کیلئے بات کی ،مسئلہ کشمیر بات چیت سے حل ہوسکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ من موہن جب وزیراعظم تھےتوانہوں نےکہاتھا کہ مسئلہ کشمیر حل کردیں تو سارا برصغیر اٹھ سکتا ہے ، افسوس سےکہتاہوں آج جو کشمیر میں ہورہا ہےوہ انسانی حقوق کا مسئلہ بن گیاہے ، اس طرح کبھی امن نہیں ہوگا اس وجہ سےسارے تعلقات رک گئےہیں ، مودی اگر سن رہے ہیں تو کہتاہوں کہ انصاف سےامن ہوتاہے،ہمیں آزاد کر دیں اس مسئلےسےتاکہ اہم امن سے رہ سکیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  مسئلہ کشمیر حل کردیں تو پورا برصغیراٹھ سکتاہے،مسئلہ کشمیر اب علاقائی حدوں سےآگے گزرچکاہے،کشمیر میں انسانوں کے حقوق کو چھین لیاگیاہے،کشمیر زمین کامسئلہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے علم ہی نہ تھا کہ میری ٹیم اتنی متحرک ہے ، انہوں نے مجھے بتا دیا ہے کہ ہم  اور بھی بہت کام کر سکتے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہ تھا کہ کرتار پور راہداری کی سکھ برادری کیلئے اہمیت کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کے تاثرات کیسے ہیں ،   مجھے خوشی ہے کہ میں اس تقریب میں آپ کے ساتھ ہوں اور امید ہے کہ یہ ایک شروعات ہے ، انشاللہ آگے  بھارت سے ایسے تعلقات کے لئے پر امید ہیں جو ہونے چاہئے تھے  ۔ عمران خان نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک دن مسئلہ کشمیر حل ہو جائیگا ،  جس دن ایسا ہو گیا تو تجارت سمیت تمام معاملات بحال ہو جائیں گے  جیسے فرانس اور جرمنی کے ہوئے ۔ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے مصافحہ کیا جب کہ نوجووت سنگھ سدھو سے پرجوش انداز میں گلے ملے ، وزیر اعظم عمران خان سکھ یاتریوں کے لئے مختص شٹل بس سے گورو دوارہ تک پہنچے  ۔ اس موقع پر   وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی ، وزیر مذہبی امور ، مشیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، سینیٹر فیصل جاوید ،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار   و دیگر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے  ۔گورو دوارہ آمد پر سکھ برادری کی جانب سے عمران خان کا شاندار استقبال کیا گیا۔