Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
January 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی۔ 

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ، جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر اضافے کی منظوری دی گئی۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لٹر اضافہ کی منظوری دی گئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔

لائیٹ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 42 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی، قیمتوں کا طلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔