Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا
December 14, 2018
پشاور (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے شیلٹر ہوم کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے  افتتاح کرنے کے بعد شیلٹر ہوم میں مہیا کی گئی اعلیٰ معیارکی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ، صوبائی وزرا اور دیگر اہم شخصیات بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں۔ گھر جیسی سہولیات سے آراستہ  شیلٹر ہوم خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں پجگی روڈ پر قائم  کیا گیا ہے۔ شیلٹر ہوم میں ایک سو پچاس سے دو سو مسافر، نادار اور بے گھر افراد رات بسر کر سکیں گے۔ اعلیٰ معیار کے شیلٹر ہوم میں رات بسر کرنے والےمسافروں، غریب اور نادار افراد کو کھانا، صحت عامہ کی سہولیات میسر ہوں گی۔ ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔ ایک روزہ دورے پر عمران خان گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات بھی کریں گے۔ صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم کو صوبائی حکومت کی جانب سے 100 روزہ پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ 92نیوز نے خیبرپختونخوا حکومت کے 100 روزہ پلان  کا مسودہ حاصل کر لیا۔