Saturday, May 11, 2024

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کر لیا

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کر لیا
September 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کر لیا ۔ اس حوالے سے 16 نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا گیا جس کے مطابق حکومت نے نیکٹا کو داخلہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ نیکٹا کو داخلہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ مفاد عامہ کے لئے نئے اقدامات پر بحث کابینہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق وفاقی کابینہ ایجنڈا میں شامل کی گئی ہے۔