Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا
May 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے تاریخی اقدام ، وزیر اعظم عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  اور سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی شرکت کی ۔

 دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے سے زائد کے عطیات جمع

وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ماضی میں ھکومتیں ملک سے متعلق سوچنے میں ناکام رہیں ، جو کام عدلیہ نے کئے وہ حکومتوں کی ذمہ داری تھی  ، اب ہم ملک کو اوپر اٹھائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں ملک کا قرض 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب پر پہنچ گیا ، یہ سارا پیسہ کہاں گیا ، جب سربراہ چوری کرتا ہے تو وہ سسٹم  کرپٹ کردیتا ہے۔ وزیر اعظم نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو شور کررہے ہیں ان کا مقصد صرف این آر او لینا ہے ، میں ان سے این آر او کروں گا تو ملک سے غداری کروں گا، لیڈر وہ ہوتا ہے جو نظریے پر آتا ہے اور اپنے نظریے پر کھڑا رہتا ہے، وہ لیڈر کامیاب نہیں ہوتا جو اپنی کرسی کو بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ قبائلی علاقوں کو اٹھانے کیلئے لوگوں کو مدد کرنی چاہئے،باہر سے سازش چل رہی ہے کہ قبائلی علاقوں کے نوجوانوں کو اکسایا جائے، اس کام کیلئے باہر سے فنڈنگ چل رہی ہے،جنگ میں لوگوں کو بہت نقصان ہوا، قبائل علاقہ پیچھے رہ گیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے قبائلی علاقوں پر زیادہ پیسہ خرچ کرنا ہے، یہاں پر ٹو جی اور تھری جی کی سہولت دی جائے گی، ہم نے ملک کو اس طرح اٹھانا ہے جو چین نے کیا۔