Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
December 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے نیب آرڈیننس سے متعلق بھی بات چیت ہوگی۔ اجلاس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ نیشنل کالج فار آرٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈرافٹ بل کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ اسٹیٹ بینک کی سالانہ پبلیکیشن جاری کرنے کی منظوری دے گی۔ کابینہ نارویجن شہری محمد اویس کو ناروے کے حوالے کرنے کی منظوری دے گی۔ سہیل احمد نامی شہری کو یوکے کے حوالے کرنے کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔ سمیڈا کے سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی وفاقی کابینہ دے گی، کابینہ کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔