Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا اجلاس آج طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا اجلاس آج طلب کرلیا
November 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا اجلاس آج طلب کرلیا ، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم کووفاقی وزرا اور معاشی ٹیم بریفنگ دے گی،کرنٹ اکاؤنٹ اور ٹیکس وصولیوں کے اہداف بارےبھی آگاہ کیا جائے گا۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنےسے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر وزیر قانون نے بریفنگ دی  تھی ۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نےعمر رسیدہ قیدیوں اور معمولی جرائم میں قید خواتین کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے ،  حکومت نے کریمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فروس عاشق اعوان نے لگے ہاتھوں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کر دی۔ وزیر قانون نے کہا کہ انڈیمنیٹی بانڈ پرسیاست نہیں کرنی چاہیے تھی۔ بیرون ملک علاج کے لئے آصف علی زرداری کی درخواست آئی تو میرٹ پر فیصلہ کرینگے ۔ ادھر اسد عمر نے 8 ماہ بعد دوبارہ وفاقی وزیر کےعہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ صدر مملکت عارف علوی نے اسد عمر سے حلف لیا۔ اسد عمر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ ان کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔