Wednesday, May 8, 2024

وزیر اعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کا اجرا کر دیا
February 4, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے مستحق خاندانوں  میں صحت کارڈ کی تقسیم کا اجرا کر دیا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ہماری ہر پالیسی کا مقصد غربت میں کمی لانا ہے ، صحت انصاف کارڈ سے غربت میں کمی آئے گی ۔ پنجاب میں ایک کروڑ خاندانوں کو ایک مہینے میں کارڈز پہنچائے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے بے بس انسان نہیں ہوتا جس کے گھر بیماری ہو مگر وسائل نہ ہوں ، صحت انصاف کارڈ کا اجرا پہلا قدم ہے ، پوری کوشش ہے کہ ہماری ساری پالیسیاں  عملی جامہ پہنیں ، آنے والے دنوں میں غربت کم کرنے کا پروگرام لا رہے ہیں ، غریبوں کیلئے قرضے لا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے گھر بنا سکیں ۔ وزیر اعظم نےبتایا کہ صحت انصاف کارڈ سے  7لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے  ایک عام آدمی کو انصاف دینا ہے،  جوغریب وکیل نہیں کرسکتا اسے لیگل ایڈ  دیں گے۔ وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر ملک کے سیاحتی علاقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کا صرف ٹورازم کا پوٹینشل 40ارب ہے، اللہ نے پاکستان کو بہت نوازا ہے۔