Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم عمران خان نیویارک سے وطن واپسی کیلئے روانہ

وزیر اعظم عمران خان نیویارک سے وطن واپسی کیلئے روانہ
September 29, 2019
نیویار ک (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نیویار ک کے ایف کینیڈی ائیر پورٹ سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے، وزیراعظم کا طیارہ جدہ میں لینڈ کرے گا، 3 گھنٹے جدہ میں قیام کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، زلفی بخاری، نعیم الحق اور دیگرموجود ہیں۔ وزیراعظم سعودی ائیر لائن کے ذریعے جدہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم عمران نے امریکا سے واپسی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو پیغام دینے آئے تھے ، اللہ کا شکر ہے وہ کا میابی سے دیا، عزت اللہ دیتا ہے، پوری قوم نے دعائیں کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدوجہد جاری رہے گی، اس میں لوگوں نے مایوس نہیں ہونا، دنیا کو پیغام چلا گیا 80 لاکھ کشمیریوں کیساتھ ظلم ہو رہا ہے، جدوجہد میں اونچ نیچ آتی ہے۔