Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچ گئے
July 20, 2021

مری (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نتھیا گلی پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان عید کی تعطیلات نتھیا گلی میں گزاریں گے۔

ادھر وزیر اعظم آئندہ ماہ سے تواتر کے ساتھ سندھ کے دورے کریں گے جبکہ اگست سے سندھ میںِ سیاسی جلسے بھی کیے جائیں گے، جس کا شیڈول عید کے بعد تیار ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے اندرون سندھ ہوں گے جس میں بڑی شخصیات تحریک انصاف میں شامل ہوں گی۔ پیپلز پارٹی مخالف سیاسی قوتوں سے ملاقاتیں اور ساتھ ملانا بھی پلان کا حصہ ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور کرپشن میں ملوث یا سیاسی آلہ کار بننے والے بیوروکریٹ کے خلاف کارروائی پر بھی مشاورت ہو گی۔