Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم لاہور پہنچ گئے ، وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کی الگ الگ ملاقات

وزیر اعظم لاہور پہنچ گئے ، وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کی الگ الگ ملاقات
July 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان  دورے پر لاہور پہنچ گئے ،وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ، ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال ، ترقی اور فلاحی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم سے گورنر پنجاب  چودھری سرور نے بھی ملاقات کی ، گورنر پنجاب نے  کرتار پور راہداری  پر پیشرفت سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم نے  گورنر پنجاب کی کرتارپور راہداری پر بریفنگ پر اطمینان کااظہار کیا۔ ادھروزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کہتے ہیں وزیر اعظم کے دورہ لاہور کے دوران  اہم فیصلے متوقع ہیں ،وزیر اعظم پنجاب کو مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران لاہور چیمبر کے نمائندگان سے خطاب بھی کریں گے جب کہ پنجاب میں صنعتی شعبے کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے  مختلف اقدامات پر پیشرفت سے وزیر اعظم کو بریف بھی کیا جائیگا۔