Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی الگ الگ ملاقاتیں

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی الگ الگ ملاقاتیں
December 14, 2020

اسلامآباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقات میں صوبائی معاملات ، پی ڈی ایم کی تحریک سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

عثمان بزدار نے صوبائی معاملات اور پی ڈی ایم کی تحریک پر مشاورت کی۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اہم ہدف سونپ دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیر اعظم کو صوبائی امور ، سیاحت اور سیکیورٹی صورتحال بارے آگاہ کیا اور اسپیشل اکنامک زونز اور فاٹا کے ضم علاقوں بارے اپ ڈیٹ بھی دی۔