Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کی ملاقات
March 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات وزیر اعظم آفس میں ہوئی جس میں خطہ میں امن و امان کی صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان سے لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایزلبورن کی ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم خان نے لکسمبرگ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں آئی ٹی ،صحت اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس سے قبل سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں کے درمیان  خطے کی سیکورٹی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے سعودی ولی محمد بن سلمان کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ سے شاہ محمود قریشی کی  ملاقات میں  دو طرفہ تجارت کے فروغ اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث  آئے۔