Monday, May 20, 2024

وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات
May 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو پی ٹی آئی کی سب سے اہم اتحادی قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ میں شامل ایم کو ایم کے دونوں وزرا کی کارگردگی کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی کارکردگی تمام وزرا سے بہترہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ایم کیو ایم وفد نے سندھ حکومت کیخلاف اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کراچی اور حیدرآباد کے کوٹہ پر دیگرشہروں کے لاکھوں افراد مختلف محکموں میں بھرتی کیے گئے۔ ایم کیو ایم وفد نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم وفد کراچی اور حید رآباد کے شہریوں کے حق پر ڈاکہ ڈالے جانے پر نیب ریفرنس بننا چاہیے۔ وزیرا عظم عمران خان نے ایم کیو ایم کے مطالبہ کی تائید کی۔