Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر ملائیشیا پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر ملائیشیا پہنچ گئے
February 4, 2020
 کولالمپور (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر ملائیشیا پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور عبدالرزاق داؤد بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ عمران خان اپنے ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے ۔ اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کریں گے۔ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس  بھی کریں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سمیت دیگر اہم شخصیات بھی انکے ہمراہ ہیں۔ عمران خان اور ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی ون آن ون  ملاقات اور دونوں وزرائے اعظم کے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ ملاقاتوں کے دوران سیاسی، تجارتی اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت کی جائے گی۔ خوراک کی ضروریات، تجارت اور سیاحت سمیت پاکستانی افرادی قوت ملائیشیا بھجوانے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔