Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم عمران خان دنیا کی 500 با اثر ترین مسلم شخصیات میں شامل

وزیر اعظم عمران خان دنیا کی 500 با اثر ترین مسلم شخصیات میں شامل
September 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو ایک اور اعزاز حاصل ہو گیا ، دنیا کی پانچ سو با اثر ترین مسلم شخصیات میں شامل کرلیا گیا۔ اردن کی رائل اسلامک اسٹریٹجک سنٹر کی جانب سے مسلم دنیا کے پانچ سو با اثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں ترک صدر طیب اردوان سرفہرست ہیں ۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے ، اردن کے شاہ عبداللہ بن حسین  تیسرے ،  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای چوتھے نمبر اور مراکش کے شاہ محمد ہشتم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ فہرست میں پاکستان کےمعروف مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی چھٹے نمبر پر  ہیں  ، وزیر اعظم عمران خان 29 ویں  اور معروف مبلغ  مولانا طارق جمیل  چالیسویں نمبر پر موجود ہیں ۔ فہرست میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ،مصری فٹبالر محمد صلاح، میئر لندن صادق خان اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔