Friday, May 10, 2024

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
April 9, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ،  انہوں نے بولان میڈیکل کالج اسپتال میں قائم کورونا قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا ، چیف سیکرٹری بلوچستان نےو زیر اعظم کو آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سنٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اسد عمر اور زبیدہ جلال بھی کوئٹہ پہنچے ، بولان میڈیکل کالج اسپتال میں قائم کورونا قرنطینہ سنٹر کے دورہ کے موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان نےو زیر اعظم کو آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سنٹر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،   ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی  قاسم خان سوری، سردار یار محمد رند بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔