Saturday, May 11, 2024

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
March 17, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعظم کو پنجاب کی انتظامی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار صوبے کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر وزیر اعظم کو ون آن ون بریف کریں گے ۔ وزیراعظم کو پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا ۔ قبضہ مافیا کیخلاف کتنے آپریشن ہوئے کتنی سرکاری آراضی واگزار ہوئی وزیر اعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔