Friday, March 29, 2024

وزیر اعظم عمران خان ایف بی آر کی کارکردگی سے مطمئن

وزیر اعظم عمران خان ایف بی آر کی کارکردگی سے مطمئن
March 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایف بی آر کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔

 اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ایف بی آر نے مارچ میں 41 فیصد زیادہ یعنی 460 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جو رواں مالی سال کے 9 ماہ میں گذشتہ سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ہے۔ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ملنے والی وسیع البنیاد معاشی بحالی کے یہ واضح آثار ہیں۔