Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم عمران خان تہران پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان تہران پہنچ گئے
April 21, 2019


تہران ( 92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان تہران پہنچ گئے ،،ایئر پورٹ پر وزیر صحت ڈاکٹر سعید ناماکی نے وزیر اعظم  کا خیر مقدم کیا ۔

وزیر اعظم عمران خان ایران کا پہلا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں ،  ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر اعظم کو شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، کل ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے  ۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان  نےمشہد میں مختصر قیام کیا ، مشہد پہنچنے پر  گورنر جنرل خراسان رضا حسینی نے وزیر اعظم پاکستان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم نے گورنر خراسان کے ساتھ دوطرفہ دلچسپی کے امور اور تجارتی فروغ پر بھی مذاکرات کئے ۔

وزیر اعظم پاکستان نے  مشہد میں روزہ حضرت امام رضا ؒ پر حاضری دیکر عقیدت کا اظہار کیا ، عمران خان نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی ۔