Wednesday, May 8, 2024

وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ
December 10, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور اس وبا پر قابو پانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر اعظم اور بل گیٹس میں  پولیو اور وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ہنگامی انتظامی مدد پر گیٹس فاؤنڈیشن  کےشکر گزار ہیں۔

بل گیٹس کی جانب سے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا گیا۔