Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورے سے واپسی پر دوحہ پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورے سے واپسی پر دوحہ پہنچ گئے
July 25, 2019
 دوحہ (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورے سے واپسی پر دوحہ (قطر ) پہنچ گئے ۔ وزیر اعظم کا دوحہ میں مختصر قیام ہو گا۔ مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داوؑد ، معاون خصوصی  سید ذوالفقار بخاری اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود  وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ قطری وزیر اعظم شیخ عبدالله بن نصر بن خلیفہ الثانی  نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کا حمد انٹرنیشنل ائیر پورٹ دوحہ پر استقبال کیا۔