Thursday, April 25, 2024

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر مظفر آباد جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر مظفر آباد جائیں گے
June 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر مظفر آباد جائیں گے۔ کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی جائیگی۔ عمران خان احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد میں چیک بھی تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر بھی بریف کیا جائے گا۔