Sunday, May 12, 2024

وزیر اعظم عمران خان 3ستمبر کو خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیر اعظم عمران خان 3ستمبر کو خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے
September 1, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان 3ستمبر کو خصوصی دورے پر کراچی پہنچیں گے ، وزیراعظم کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں کا اعلان کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق  میٹروپولیٹن کراچی کیلئے بڑے منصوبوں، فنڈز کے اجرا کا فیصلہ بھی کیاجائےگا، عمران خان دورہ کراچی میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے،اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی بھی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی  جس میں  کراچی کیلئے مجوزہ منصوبوں اور فنڈز پر مشاورت کی جائے گی۔