Tuesday, May 14, 2024

وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ

وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے ڈیوس روانہ
January 21, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کےلیے ڈیوس روانہ ہو گئے ،  عمران خان کا دورہ ڈیوس تین روزپر مشتمل ہوگا، وزیر خارجہ، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی زلفی بخاری ، ڈاکٹر معید یوسف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔ وزیراعظم ڈیوس میں کئی عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے جب کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی متوقع ہے ،  وزیر اعظم ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرینگے۔ وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے کلیدی مقرر ہوں گے، اپنے خطاب میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع پربات کریں گےجبکہ پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان 23 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔