Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم طالبان سے بات کر سکتے ہیں لیکن اپوزیشن سے نہیں، رانا ثنا اللہ

وزیر اعظم طالبان سے بات کر سکتے ہیں لیکن اپوزیشن سے نہیں، رانا ثنا اللہ
October 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان طالبان سے بات کر سکتے ہیں لیکن اپوزیشن سے نہیں۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثنااللہ کے خلاف 15 کلو منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ رانا ثنااللہ اپنے وکلا کے ہمراہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ کی عدالت میں پیش ہوئے۔

رانا ثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ ملزم کی جانب سے منجمد پراپرٹی بحال کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ  فیصلے سے قبل یہ درخواست کیسے نمٹائی جا سکتی ہے۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کو درخواست پر دلائل کے لیے 16 اکتوبر کو طلب کر لیا ۔

میڈیا سے بات چیت میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ سلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی۔ اپوزیشن سے بات کو توہین سمجھنے والے اے پی ایس کے حملہ آوروں کو این آراو دینے کی بات کر رہے ہیں۔ قوم کے ہر طقبے کو وزیر اعظم کے بیان کا نوٹس لینا چاہئے۔