Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم شریف مافیا کے فرنٹ مین کے سامنے بے بس ہیں، عمران خان

وزیر اعظم  شریف مافیا کے فرنٹ مین کے سامنے بے بس ہیں، عمران خان
November 19, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کٹھ  پتلی وزیر اعظم شریف مافیا کے فرنٹ مین کے سامنے بے بس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نہیں ہٹا سکتے۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تعجب کی بات ہے وزیر اعظم اپنی کابینہ کے رکن کے سامنے ہی بے بس ہیں۔ اسحاق ڈار کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسےسنگین جرائم میں ملوث اور اشتہاری ہیں۔ نواز شریف خوفزدہ ہیں کہ اسحاق ڈار کو ہٹایا تو منی لانڈرنگ سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔