Monday, September 16, 2024

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، آپریشن ردالفساد پر غور

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، آپریشن ردالفساد پر غور
August 16, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،جوائینٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل سہیل امان ، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ،ڈی جی آئی ایس آئی، سئینر سول اور اعلی فوجی حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر دفاع خرم دستگیر،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر داخلہ احسن اقبال بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال ، آپریشن رد الفساد اور خیبر فور کی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جار ی رہے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی میں افغانستان میں قیام امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کا  بھی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خطے میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گے۔

افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کی کارروائیاں روکنےکےلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی  نے بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر جارحیت پر اظہار تشویش اور شدید مذمت کی۔ مقبوضہ کمشیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزریوں کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس کے شرکا کا کہناتھا کہ مقبوضہ کمشیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں قابل قبول نہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی نے قوم کی طرف سے 70 واں جشن آزادی جوش و خروش سے منانے پر عوامی جذبات کو بھی سراہا۔