Sunday, May 19, 2024

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے
September 24, 2017

لندن (92 نیوز ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی امریکہ اور برطانیہ کا 7روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ۔

وزیر اعظم نے اپنے 7روزہ دورے کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بھی خطاب کیا

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کی اور ن لیگ کے اہم اجلاس میں بھی شرکت کی ۔

روانگی سے قبل بھی وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم سیاسی معاملات  زیر غور آئے ۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی تصدیق کی ۔