Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال
July 9, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سندھ کی صورتحال خصوصاً کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کے-الیکٹرک کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے عمران اسماعیل اور اسد عمر کو ہدیات کی کہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کی جائے تاکہ مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔ ادھر اسد عمر کی بھی گورنر سندھ سے ملاقات ہوئی جس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔