Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم سے ڈیرن سیمی ،چیئرمین جاوید آفریدی ،ہیڈ کوچ محمد اکرم کی ملاقات

وزیر اعظم سے ڈیرن سیمی ،چیئرمین جاوید آفریدی ،ہیڈ کوچ محمد اکرم کی ملاقات
March 4, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ، چیئرمین جاوید آفریدی ، ہیڈ کوچ محمد اکرم اور بیٹنگ کنسلٹنٹ ہاشم آملہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پی ایس ایل  پہلے ایسا نہیں تھا جیسا اب ہے۔ دبئی میں میچوں کی وہ شکل نہیں جو پاکستان میں ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں  مزید ایونٹس بھی کرائیں جس سے عوام کو تفریح کے مواقع ملیں۔ عمران خان نے کہا پشاور زلمی کا کرکٹ بحالی میں اہم کردار ہے۔ ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی کی محنت کی وجہ سے پاکستان کے گراؤنڈ آباد ہوئے۔ عمران خان نے کہا ڈیرن سیمی وہ پہلے کرکٹر ہیں جو پاکستان میں کھیلنے پر رضامند ہوئے۔