Thursday, April 18, 2024

وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی اور مشیر قومی سلامتی کی ملاقات

وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی اور مشیر قومی سلامتی کی ملاقات
May 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور مشیر قومی سکیورٹی ڈاکٹر معید یوسف نے ملاقات کی ۔

 ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر اعظم کو سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف نے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال  خصوصاً بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی جارحیت و دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی ۔

وزیر اعظم سے معید یوسف کی ملاقات میں  کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات اور اس حوالے سے پیش رفت پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ۔