Friday, April 19, 2024

وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ اُمور، سی پیک، خطہ کی صورتحال پر گفتگو

وزیر اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ اُمور، سی پیک، خطہ کی صورتحال پر گفتگو
August 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نے ملاقات کی، دو طرفہ اُمور، سی پیک، خطہ کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے، ویکسین کی فراہمی اور تعاون پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

عمران خان نے کہا، پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اُنہوں نے کہا، افغان تنازع کا فوجی حل نہیں ہے، پاکستان افغانستان تنازع کا حل سیاسی مذاکرات سے چاہتا ہے اور اس سلسلے میں اپنی حمایت جاری رکھے گا۔