Saturday, May 11, 2024

وزیر اعظم سے چین کے سفیر ژاؤ جنگ کی الوداعی ملاقات

وزیر اعظم سے چین کے سفیر ژاؤ جنگ کی الوداعی ملاقات
September 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم سے چین کے سفیر ژاؤ جنگ کی الوداعی ملاقات ، عمران خان نے پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں چین کے سفیر کے کردار کو سراہا۔

وزیر اعظم سے چینی سفیر کی الوداعی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ژاؤ جنگ کے دور میں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ۔

 چینی سفیر نے کہا وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور قیادت کا پاکستان کی تبدیلی میں اہم کردار ہے، چین قومی ترقی اور مقاصد کے حصول میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔