Thursday, May 9, 2024

پارٹی میں دھڑے بندیاں ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم خود میدان میں آگئے

پارٹی میں دھڑے بندیاں ختم کرنے کیلئے وزیر اعظم خود میدان میں آگئے
January 25, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پارٹی میں دھڑے بندیاں ختم کرنے کے لیے وزیراعظم خود میدان میں آگئے ، پنجاب کے روٹھے ارکان کو منانے کےلیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی رابطے شروع کر دیے ،  ناراض ارکان  اسمبلی سے ملاقات میں تحفظات اورمطالبات پر بات چیت کی ، وزیراعظم عمران خان بھی کل لاہور آئیں گے۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں  دھڑے بندیاں کیسے ختم کی جائیں۔؟وزیراعظم عمران خان خود متحرک ہو گئے ،خیبرپختونخوا حکومت میں  اٹھنے والے اندرونی طوفان کو روکنے کیلئے وزیراعلیٰ محمود خان  نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے صوبے میں گروپ بندی سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا اور رپورٹ پیش کردی۔ پنجاب میں ناراض ارکان کو منانے کیلئے وزیراعلیٰ  عثمان بزدار نے ملاقاتوں کا سلسلہ تیز کردیا ، تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے ایوان وزیراعلیٰ میں سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی ۔ جس میں  ناراض ارکان کے تحفظات اور مطالبات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری  طرف وزیراعظم عمران خان کل لاہور آرہے ہیں  ،وزیراعلیٰ پنجاب ناراض ارکان کے مطالبات  سے وزیراعظم  کو آگاہ کریں گے ۔