Sunday, September 8, 2024

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ،صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ،صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم  نواز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک  نے ملاقات کی جس میں  صوبے کے ترقیاتی کاموں اور امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی نواز شریف نے کہا ہے کہ  حکومت صوبے میں ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے۔ اس موقع پروزیر اعظم  نواز شریف نے کہا ہے کہ  حکومت صوبے میں ترقی کے لیے کام کررہی ہے۔اقتصادی راہداری سے خطے میں ترقی آئے گی۔ اقتصادی  راہداری سے بلوچستان کو بہت فوائد حاصل ہونگے،ملاقات میں میر حاصل بزنجو بھی شریک تھے۔