Tuesday, April 23, 2024

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ٹیلیفونک رابطہ ، ایران میں کرونا پھیلنے کی اطلاعات پر گفتگو

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ٹیلیفونک رابطہ ، ایران میں کرونا پھیلنے کی اطلاعات پر گفتگو
February 23, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،  رابطے میں  ایران میں کرونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ جام کمال نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ایران میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ایران سےمتصل  اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، وہ صوبے میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئےاقدامات کی خود نگرانی کررہے ہیں ، کرونا وائرس سے بچاؤ کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ جام کمال نے  پی ڈی ایم اے  کو  محکمہ صحت کی فوری معاونت کرنے کی ہدایت دے دی ۔  پی ڈی ایم اے بلوچستان نے 100 بستر خیمہ ہسپتال بمہ تمام ترسہولیات ، ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز ،واٹر سپلائی سسٹم ،صاف پانی کا سسٹم اور 10 ہزار کرونا وائرس ماسک تفتان روانہ کر دیے ۔