Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم سے نیویارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی کی ملاقات

وزیر اعظم سے نیویارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی کی ملاقات
September 22, 2019
نیو یارک (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے نیو یارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے فاروق کتھواری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین کردی۔ وزیر اعظم  نےاس موقع پرروز دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا پر بھارتی حکومت کا اصل چہرہ واضح کیا جائے۔ اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور نعیم الحق بھی شریک تھے، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں پاکستانی سفیر اسد مجید اور سینئر افسران بھی شریک تھے۔ کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری امریکی صدارتی کمیشن برائے ایشیائی امریکنز کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔