Friday, May 17, 2024

وزیر اعظم سے نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات

وزیر اعظم سے نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات
July 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی کاموں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے وزیر اعلی گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں گلگت و بلتستان میں ترقیاتی کاموں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے انکی توقعات پر پورا اتریں۔ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔