Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، کورونا کی روک تھام سےمتعلق گفتگو

وزیر اعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، کورونا کی روک تھام سےمتعلق گفتگو
March 16, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے مولانا طارق جمیل نے ملاقات  کی ، ملاقات میں ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی ۔

وزیراعظم نے کورونا وائرس  کے خاتمے کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ، وزیراعظم نے مدارس میں علمائے کرام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور   مذہبی امور محدود کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی ۔

مولانا طارق جمیل علمائے کرام سے ملاقاتیں کریں گے۔