Friday, April 26, 2024

وزیر اعظم سے مصری صدر کا ٹیلیفونک رابطہ ، کورونا سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے مصری صدر کا ٹیلیفونک رابطہ ، کورونا سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
April 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان سے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے  ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں سربراہان مملکت کے مابین کورونا وائرس اور دیگر دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

دونوں سربراہان مملکت کے مابین  مکہ اور نیو یارک میں ہونے والی ملاقاتوں کا تذکرہ ہوا ،  عمران کان نے مصری حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا جب کہ  کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے پر مصری حکومت کی تعریف کی ۔

دونوں رہنماؤں کے مابین کورونا وائرس  پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر بات چیت ہوئی ، وزیر اعظم نے قرضوں  سے ریلیف پر بھی  گفتگو کی ، کہا کہ قرجوں کا منجمد ہونا ترقی پذیر ممالک کو کورونا سے  نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔ عمران خان نے  قومی سٹریٹجی بنانے پر مصر ی صدر  کو مبارکباد پیش کی۔

عمران خان نے  کورونا  وائرس کے خلاف اور پسے ہوئے طبقات کے لیے حکومتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا ،  کہا کہ  ترقی پذیر ممالک کے پاس صرف دو آپشنز ہیں،  عوام یا بیماری سے مر جائیں یا بھوک سے  ،  ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔